کرناٹک ہائیکورٹ کا بھی متنازع اقدام، کیس کا فیصلہ آنے تک طالبات کو حجاب کرنے سے روک دیا

10  فروری‬‮  2022

کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ کیس کا فیصلہ آنے تک مسلمان طالبات اپنا مذہبی لباس یعنی حجاب نہ پہنیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے کی۔

ابتدائی دلائل کے بعد عدالت نے سماعت پیر 13 فروری تک ملتوی کر دی۔ مختصر سماعت میں عدالت کا کہنا تھا کہ جلد کرناٹک کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حکم جاری کیا جائے گا، عدالت کا مزید کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ آنے تک طالبات مذہبی لباس پہننے پر اصرار نہ کریں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ہے، جس نے 5 فروری کو تعلیمی اداروں میں یونیفارم کی پابندی کے احکامات جاری کئے تھے۔ ان احکامات کی تعمیل میں بعض تعلیمی اداروں نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد مسلم کمیونٹی کی جانب سے ریاست میں مظاہرے کئے گئے اور کرناٹک ہائیکورٹ میں اس اقدام کے خلاف درخواستیں بھی دائر کی گئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved