شاہ رخ خان نے ہالی وڈ میں کام نہ کرنے کی حیران کن وجہ بتا دی

10  فروری‬‮  2022

شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ میں کام کیوں نہیں کیا، وجہ انہوں نے خود بتا دی ہے۔

شاہ رخ خان کے مداح اب تک یہی سمجھتے رہے ہیں کہ بالی وڈ کی دیگر شخصیات کی طرح انہیں بھی ہالی وڈ سے فلم کرنے کی آفرز آتی رہی ہیں، لیکن وہ خود انکار کرتے رہے ہیں۔لیکن بھارتی میڈیا نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سچ بیان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ میں صرف اس کردار کیلئے رضامند ہوں گے جس پر ان کے ملک بھارت کو فخر محسوس ہو۔ بالی وڈ کنگ کا کہنا تھا کہ میری پہلی کوشش ہے کہ ہم اپنی انڈسٹری میں ایسی فلمیں بنائیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر دیکھا اور سراہا جائے۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو ہالی ووڈ میں کام کررہے ہیں وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہاں بھارت کا نام ہورہا ہے جو ہماری انڈسٹری  کے مستقبل کیلئے بہت اچھا ہے۔

اس کے ساتھ ہی تصویر کا دوسرا رخ بیان کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ 2015ء تک مجھے ہالی وڈ سے کسی فلم کی آفر  بھی نہیں ہوئی، جب مجھےکسی ایسے کردار کی پیشکش ہوئی جس کرنے سے مجھے اور میرے ملک بھارت کو فخر ہو تو میں ضرور قبول کروں گا۔

یاد رہے کہ عرفان خان سمیت متعدد بھارتی اداکار ہالی وڈ میں کام کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved