ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈبری میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہو گئےہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات گئے سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ باجوڑ میں سرش آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر جن کا تعلق کوہاٹ سے تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے سپاہی 26 سالہ جمشید، پولیس کانسٹیبل سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔
ضلع باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں سکیورٹی فورسز کا سکیورٹی آپریشن
دوران آپریشن آئی ای ڈی دھماکے سے ایف سی کےجوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کااظہار
علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے
وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 21, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔