طالبان کی ملک چھوڑ کر جانے والے یونیورسٹیز کے پروفیسرز سے وطن واپس آنے کی اپیل

10  فروری‬‮  2022

افغانستان کی وزارت برائے اعلیٰ تعلیم نے ملک چھوڑ کر جانے والے یونیورسٹیز کے اساتذہ سے وطن واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

افغان نیوز ایجنسی طلوع کے مطابق وزارت نے واپس آنے والے تمام اساتذہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر برائےاعلیٰ تعلیم بلال کریمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، حکومت  افغانستان اپنے ملک میں واپس  آنے والے ہر شخص کو خوش آمدید کہے گی، اور ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک مقیم افغان اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان کی جامعات میں تدریس کے عمل کا آغاز نہیں  ہو جاتا، ہم واپس نہیں آئیں گے۔ مزید کہا کہ تدریس کے عمل کا آغاز کرتے ہی حکومت کو پروفیسرز کی تنخواہیں بڑھانی ہوں گی، کیونکہ ابھی جتنی تنخواہ کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے معمولات زندگی نہیں چلائے جا سکتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں سقوط کابل سے قبل ہی 225 سے زائد ماہر پروفیسرز ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved