کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں شہر قائد پہنچ گئیں، میگا پراجیکٹ کیلئے گرین لائن بسوں کی تعداد 80 ہوگئی۔
کراچی کی عوام کیلئے وفاقی منصوبے کا افتتاح جلد متوقع ہے۔ شہریوں کے سفر کو آسان کرنے کیلئے مزید 40 گرین لائن بسین کراچی پہنچا دی گئیں۔ رات گئے بحری جہاز ایم وی آئی وی وائے بسیں لیکر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔ اس سے قبل پچھلے ماہ 19 ستمبر کو چالیس بسیں آئی تھیں ۔
گرین لائن منصوبے کے لئے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی. اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں. کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں pic.twitter.com/PaTDWka8IF
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 21, 2021
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر بسوں کے کراچی پورٹ پہنچنے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی، اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں. کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔