سر میں کیل جنات نے ٹھونکی یا کسی اور نے، متاثرہ خاتون نے خود بتا دیا

11  فروری‬‮  2022

پشاور میں بیٹے خواہش میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکے جانے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز  ہارون الرشید کے مطابق متاثرہ خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کرایا گیا ہے،جس کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ  خاتون ڈپریشن کی مریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کا اسی سلسلے میں 2017ء سے علاج چل رہا ہے۔ مزید بتایا کہ خاتون کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے، جسکے باعث وہ ذہنی دباو کا شکار ہے، انہیں دوبارہ چیک اپ کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون بس گلانے پولیس کو تحریری بیان دیا ہے کہ مجھے جنات کے حاوی ہونے کی شکایت ہے، اس روز بھی جنات حاوی ہوئے اور میں کمرے میں گر گئی۔ بس گلا نے کہا کہ جب میں گری تو نیچے پڑی ہوئی کیل میرے سر میں لگی، جس سے میں زخمی ہو گئی۔

متاثرہ خاتون نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص نے میرے سر میں کیل نہیں ٹھونکی، اور نہ ہی میرا کسی پر یہ دعویٰ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ اولاد نرینہ کی خواہش میں عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکی گئی ہے، دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ میری 2 بیویاں ہیں، میری اولاد میں 4 بیٹے بھی ہیں، ایسا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ شوہر نے کہا کہ میری بیوی ذہنی مریضہ ہے، اور اسے جنات کے حاوی ہونے کی شکایت رہتی ہے، یہ کیل بھی جنات نے ٹھونکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved