عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو موثر انداز میں کنٹرول کرنے پر حکومتی اقدامات کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

11  فروری‬‮  2022

عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کے موثر اقدامات کی تعریف کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوران این سی او سی نے وزارت صحت کی معاونت سے نہ صرف بروقت فیصلے کئے، بلکہ قابل تعریف اقدامات بھی اٹھائے، جس کے باعث کورونا کا پھیلاؤ بہت محدود رہا۔ بیان میں کہا گیا کہ کورونا کی یومیہ ویکسی نیشن اور کورونا ٹیسٹ کی شرح میں اضافہ بھی قابل تحسین ہے۔

ڈیبلیو ایچ اوپاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، اب تک 19 کروڑ کے قریب ویکسین کی ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ لہر میں کورونا کے نسبتاً کم کیسز اور کم اموات انہی کوششوں کی مرہون منت ہے۔

ڈاکٹر پالیتھا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ڈونر ایجنسیز اور میڈیا کا کردار بھی بہترین اور معاون رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں کورونا کو موثر اقدامات کے ذریعے کنٹرول کرنے اور معیشت کی بحالی کیلئے بہترین اقدامات اٹھانے پر پاکستان کو عالمی سطح میں دوسرے نمبر پر رینک کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved