بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ

21  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گر کر تباہ ہو گیاہے، حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہواہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ترجمان بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملٹری پولیس اور پولیس اہل کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جب کہ پائلٹ کو فور طور پر ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارے سے پائلٹ کی بذریعہ پیرا شوٹ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پر بھی جاری کی گئی ہے، جو بظاہر کسی موبائل فون کے کیمرے سے بنائی گئی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved