اسلام آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افراد نے ہاؤسنگ سوسائٹی کےعملے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جس پر حملہ آوروں نے پولیس پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر لیاقت موقع پرشہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔