مولانا فضل الرحمان کا تحریک عدم اعتماد کیلئے آصف علی زرداری کو ٹیلی فون، کیا جواب ملا؟

12  فروری‬‮  2022

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور سابق صدر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سمیت حکومت مخالف تحریک کی آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے ساتھ ہیں، اسے کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے، جبکہ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی آغاز سے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حامی رہی ہے، جبکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف رائے پائی جاتی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved