وزیراعظم کا عوامی شکایات پرپاکستان سٹیزن پورٹل سے نمٹائی گئی 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

12  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سےشہریوں کی دوبارہ شکایات پر 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کردیا، شکایات کو نظر ثانی کے لئے مجاز اعلیٰ افسران کے حوالے کیا جائے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): ہفتے کے روز وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکرٹری و آئی جی کریں اور وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری شکایات پرنظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔

وزیراعظم نےوفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔

وزیراعظم آفس سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا اورصوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی،گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا،شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،وزیراعظم آفس کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلیٰ افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved