ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے باپ کے منع کرنے پر بیٹے نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی 23 سالہ آصف کو ٹک ٹک ویڈیوز بنانے کا جنون کی حد تک شوق تھا، اور اسے باپ نے ٹک ٹاک کے زیادہ استعمال پر ڈانٹ دیا۔
والد کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے منع کرنے پر بیٹے نے زہر کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق آصف کا والد پولیس کانسٹیبل ہے، اور اس نے بیٹے کو ٹک ٹاک کے زیادہ استعمال پر ڈانٹا تھا، جس پر بیٹے نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہر کی گولیاں کھانے پر آصف کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔