بھارت کی افغانستان میں انٹری کی کوشش، طالبان قیادت سے بھارتی حکام کی پہلی ملاقات

21  اکتوبر‬‮  2021

روس کی میزبانی میں افغانستان کیلئے بلائی جانے والی کانفرنس کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے عہدیداران نے طالبان کے نائب وزیراعظم اور دیگر قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو کانفرنس میں شریک بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران  نے طالبان کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ امیرخان متقی کے ساتھ ملاقات کی جس میں طالبان کو افغانستان کیلئے امداد کی پیشکش کی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی نے بھی افغانستان میں طالبان  حکومت کو ایک حقیقت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

بھارتی حکومت نے بھی ان ملاقاتوں کی تصدیق کر دی ہے، اور بھارتی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نےکابل کو جلد ہی ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل امدادبھیجنے کی بھی تیاریاں کر لی ہیں، یہ امداد اقوام متحدہ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد پہلی ملاقات

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعدجب طالبان قیادت نے دوحہ میں مختلف مالک کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں اس دوران بھارتی سفیر نے بھی طالبان سے ملاقات کی تھی، اس کے بعد طالبان قیادت کی کثیر ملکی مذاکرات میں بھی بھارتی نمائندے نے شرکت کی تھی لیکن طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد بھارتی حکام کی طالبان کی اعلیٰ قیادت سے یہ پہلی ملاقات ہے جس میں بھارتی وزارت خارجہ کے عہدیداران نے طالبان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔

یاد رہے کہ بھارت بھی اگلے ماہ  افغانستان کے متعلق ایک اکنفرنس کا اہتمام کر رہا ہے جس میں پاکستان، چین، روس، ایران اور تاجکستان کے مشیران قومی سلامتی کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کے متعلق عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اس کے ذریعے افغانستان میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس ملاقات کے متعلق افغانستان کے وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران کیلئے بھارت کے خصوصی نمائندے جے پی سنگھ اور طالبان کے وفد کے درمیان بدھ کے روز با ت چیت ہوئی،

دونوں ممالک ایک دوسرے کی تشویش اور فکرمندیوں پر غور کرنا اور سفارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانا ضروری سمجھتے ہیں۔ بھارتی نمائندے نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی امداد کی ضرورت ہے،  افغانستان ایک مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے، اسلئے بھارت افغانستان کو انسانی امداد دینے کیلئے تیارہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved