غریدہ فاروقی کے شو میں مغلظات بکے گئے، یہ کوئی صحافی نہیں کر سکتا، پیمرا نوٹس لے، شہباز گل

12  فروری‬‮  2022

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کل غریدہ فاروقی کے شو میں مغلظات بکے گئے، ایسا کوئی صحافی نہیں کر سکتا، پیمرا اس کا نوٹس لے۔

لاہور – اے پی پی): آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کل جو کچھ غریدہ فاروقی کے شو میں ہوا، وہ کسی صحافی کا کام نہیں ہو سکتا۔ محسن بیگ وزیر اعظم سے پیسے مانگنے آتے رہے ہیں ۔محسن بیگ روسی کمپنی کی ڈیل لیکر کر بھی وزیراعظم عمران خان کے پاس آئے تھے جو ا نہیں نہیں مل سکی۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اسکے بیٹوں نے ملک مقصود کو نو ہزار روپے پرملازم رکھ کر ارب پتی بنادیا۔ مسرور انور فوت ہونے کے بعد بھی شریفوں کے باعث ارب پتی ہوتا رہا۔ ان اکاؤنٹس سے شہباز شریف اپنے اور اپنی بیگمات کو گاڑیاں اور مکان لیکر دیتے رہے۔ملک مقصود، عبدالجبار اور تیرہ لوگ جن کے نام پر لوٹ مار ہوئی ان کے بیانات ایف ائی اے کے پاس موجود ہیں جس پرشہباز شریف کو ایک خصوصی تمغہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے جو کچھ بھی کریں گے یہ ہمیں طاقتور کریں گے۔

عمران خان 1996ء سے  کہتے آرہے ہیں یہ سب لٹیرے اور نوسر باز ہیں۔ انہیں معلوم ہے اب فرد جرم عائد ہونے جارہی ہیں سب کچھ کر کے این آراو نہیں ملا تو عدم اعتماد کا پینترا مارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک گھنٹہ رہے یا دس سال شہباز شریف اور دوسرے چوروں کے دن گنے جاچکے ،اتحادیوں سے ملیں یا کسی اور سے این آراو نہیں دیں گے۔فرد جرم عائد ہونے جار ہی ہے اور اب سزا ہونا باقی ہے یہ فرد جرم سے بچنے کے لئے عدم اعتماد لانے جارہے ہیں ، انہیں این آر او ملے گا نہ ڈھیل ،احتساب کا پھندہ اور تنگ کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کے ہمارے دور میں آج پی ایس او22 ارب کا منافع دینے جا رہا ہے۔ چائنہ بہت بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے پی آئی اے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ازبکستان نے پاکستان کا سی پورٹ استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایم ڈبلیو کمپنی پاکستان میں موٹر سائیکل لانچ کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے ذریعے 22ارب روپے ریکور کئے جا چکے ہیں۔جی ڈی پی میں بہت بہتری لائی جا چکی ہے ، ن لیگ کے دور میں سات ارب ڈالرکے فارن ریزروزتھے، اس وقت 22ارب کے فارن ریزروز ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 20ارب کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئے آج اگرتیل کی قیمت کو نکال دیں تو یہ خسارہ زیرو پرہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں امریکہ سمیت پوری دنیا میں ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماجمشید چیمہ نے بتایاکہ پچھلے سال سے اب تک گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ۔ گندم کے ذخائر بھی موجود ہیں ،خوراک کے محاز پر ہم نے بہت بہتر کارکردگی دکھائی ہے ،خوراک کی اشیا کی قیمتوں میں کمی لائی جا رہی ہے۔

مرچیں دالیں اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔مہنگائی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی قوت خرید کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved