وزیراعظم نے خانیوال میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر ہجوم کے ہاتھوں قتل کی رپورٹ طلب کر لی

13  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے واقعات کو کچل دیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں مشتعل ہجوم نے ایک ذہنی معذور شخص کومبینہ طور پر قران پاک کے اوراق جلانے پر انسانیت سوز تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ذہنی معذور شخص کو ڈنڈوں، اینٹوں اور پتھروں سے مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مشتعل ہجوم نے پولیس پر بھی پتھرا ؤ کیا، جس کے باعث ایس ایچ او اقبال شاہ کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہجوم کی بربریت کا نشانہ بننے والا شخص مقامی معلوم نہیں ہوتا، اسے پہلے اس  علاقے میں کبھی نہیں دیکھا گیا، البتہ گزشتہ روز صبح سے کئی افراد نے اسے بھیک مانگتے دیکھاتھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، اور غیر جانبدار تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لامے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

آج وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر طاہر اشرفی کا خونیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ میرے نبی ﷺ کی تعلیمات نہیں، آج دنیا ہم پر انگلیاں اٹھا رہی ہے کہ صرف پاکستان میں ہی ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجرم بھی ہو تو اسے بھی اس طرح قتل کرنا جائز نہیں قانونی رستہ اپنانا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کسی گروہ کیجانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی، ہجوم کے ہاتھوں تشدد   کو نہایت سختی سےکچلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی  پنجاب سےمیاں چنوں واقعےکےذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنےوالےپولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved