نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ ویڈیو سامنے آگئی

21  اکتوبر‬‮  2021

آریان منشیات کیس کے حوالے سے بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا ہےجس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے آج صبح منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان سے ممبئی کی سینٹرل جیل میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد این سی بی کی جانب سے منشیات کیس کے سلسلے میں شاہ رخ کی رہائش گاہ منت پر چھاپہ مارا گیا۔
بھارتی میڈیا پر شاہ رخ کے گھر چھاپے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں ا ین سی بی کے افسران کو شاہ رخ کے گھر کے اندر داخل ہوتے اور پھر کچھ دیر بعد باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔


دوسری طرف نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) کے حکام کا کہنا ہے کہ ایجنسی کی جانب سے شاہ رخ خا ن کے گھر کی تلاشی کے لیے چھاپہ نہیں مارا گیا ۔ این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی ان کے بیٹے سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کےگھر صرف کچھ کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے گئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ این سی بی کی ایک ٹیم نے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے شاہ رخ کے گھر منّت کا دورہ کیا نا کہ کسی قسم کی تلاشی لینے کے لیے چھاپہ مارا ہے۔
اس سے پہلے این سی بی افسران نے منت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی تاہم اس دوران انہوں نے شاہ رخ کے گھر چھاپے کی وجہ بتانے سے گریز کیاتھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved