ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار کر لئے

21  اکتوبر‬‮  2021

اسرائیلی جاسوس تین افراد پر مشتمل 5 سیلز میں کام کر رہے تھے، جس کے تحت غیر ملکی طلباء کے ڈیٹا سمیت دیگر حساس معلومات موساد کو فراہم کی جا رہی تھیں۔

ترک میڈیا کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کی ٹیم نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ان جاسوسوں کے متعلقات معلومات فراہم کیں جس کے بعد 7 اکتوبر کو ایک خفیہ آپریشن کے تحت انہیں 4 مختلف صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جاسوس ترکی کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کا ڈیٹا موساد کو فراہم کر رہے تھے اور خاص طور پر ان کا ڈیٹا شیئر کیا جا رہا تھا جو مستقبل میں دفاع کے شعبے میں کام کرنےکے خواہاں تھے۔ گرفتار کئے جانے والے جاسوسوں میں ایک سیل براہ راست موساد سے رابطے میں تھا اور انہیں وہیں سے ٹاسک سونپے جا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان افرادمشتبہ افراد کی ایک سال تک انٹیلی جنس بنیادوں پر نگرانی کی گئی اور مکمل شواہد کے حصول کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا، اور انہیں گرفتار کرنے کا آپریشن ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے سرانجام دیا۔

گرفتاری کے بعد فی الحال اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved