وزیراعظم اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات اور گھر چھوڑنے کی خبریں، تردید سامنے آ گئی

13  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات اور بشریٰ بی بی کے بنی گالا چھوڑنے کی خبروں پر تردید سامنے آ گئی ہے۔

وزیراعظم اور ان کی اہلیہ میں اختلافات کی خبریں قومی میڈیا کی زینت کو نہیں بنی، لیکن سوشل میڈیا پر اس کے متعلق کافی بحث کی جا رہی ہے۔ یوٹیوبرز بھی اپنی ویڈیوز میں  ان خبروں کی تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں، اور ان میں بعض کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات اتنی شدت اختیار کر گئے ہیں کہ بشریٰ بی بی بنی گالا چھوڑ کر اپنی دوست کے پاس چلی گئی ہیں۔

یوٹیوبرز کی جانب سے بتایا گیا کہ اس وقت بشریٰ بی بی بنی گالا چھوڑ کر لاہور میں اپنی دوست فرح خان کے گھر مقیم ہیں، اور کرپشن کے معاملات پر دونوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب فرح خان نے خود منظر عام پر آ کر ان الزامات کی تردید کر دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فرح خان کا کہنا تھا کہ جھوٹ پر مبنی واٹس اپ میسج کے ذریعے وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور  وہ بنی گالا اسلام آباد میں ہی موجود ہیں۔ انہوں نے فیک فیوز پھیلانے والوں اور پراپیگنڈہ عناصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر بھی جھوٹ بولے جائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved