آصف زرداری شدید علالت کے باعث ہسپتال داخل، سراج الحق سے ملاقات ملتوی

13  فروری‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو خرابی صحت کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا  آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج رات 7 بجے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ہونا تھی۔ لیکن اس ملاقات سے قبل آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انہیں داخل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  آصف علی زرداری ناسازی طبیعت کے باعث آج  سراج الحق سے ملاقات کیلئے نہیں جاسکیں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے بھی  ملاقات ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کا نیا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved