شاید میں زندہ نہ رہوں، لیکن ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اسدالدین اویسی

13  فروری‬‮  2022

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنماء اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیراعظم بنے گی۔

بھارتی شہر کانپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ اگر ہماری بیٹیاں کہیں کہ ہم نے حجاب پہننا ہے، تو والدین کہیں گے کہ بیٹا تو حجاب پہن، دیکھتے ہیں تجھے کون روکتا ہے۔

حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ ہماری باحجاب لڑکیاں کالج بھی جائیں گی،  ڈاکٹر بھی بنیں گی، سرکاری افسر بھی بنیں گی، کاروبار بھی بنیں گی۔ انہوں نے کانپور کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگو دیکھنا، شاید میں تب تک زندہ نہیں رہوں گا، لیکن ایک دن ایک باحجاب لڑکی بھارت کی وزیراعظم بھی بنے گی۔

یاد رہے کہ بھارت میں حجاب پر بحث کی وجہ  کرناٹک کے بعض تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر  عائد کی گئی پابندی ہے، جس کے بعد چند روز قبل ایک مسلم طالبہ مسکان خان حجاب کی حالت میں کالج پہنچی تو ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے اسے ہراساں کیا، اور جے شری رام کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ مسکان خان نے خوف کا شکار ہونے کی بجائے مشتعل ہجوم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کے سامنے کھڑے ہو کر اللہ اکبر کے نعرے بلند کر دئیے۔ سوشل میڈیا پر مسکان خان کی بہادری کی داد دی جا رہی ہے، بالی وڈ اداکارہ سویرا بھاسکر، شبانہ اعظمی، پوجا بھٹ، کمال راشد خان، جاوید اختر خان اورسونم کپور نے حجاب کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس خواتین کا بنیادی حق قرار دیا۔

بعض تعلیمی اداروں نے حجاب پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، تاہم  کرناٹک ہائیکورٹ میں حجاب پر پابندی کے خلاف   زیر سماعت کیس کی  آئندہ سماعت سوموار کو مقرر کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved