ڈی آئی خان کےسٹی کونسل میئر کے انتخابات میں اپ سیٹ

13  فروری‬‮  2022

ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر کے بلدیاتی انتخابات میں اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حلقے سے سٹی میئر کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محمد کفیل، پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی مدمقابل تھے۔  یہ حلقہ مولانا فضل الرحمان کا آبائی علاقہ ہونے کے باعث جمعیت علمائے اسلام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود اس نشست پر اپ سیٹ سامنے آیا ہے کیونکہ سٹی کونسل کے میئر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈاپور کو برتری حاصل ہے۔

اب تک 296 میں سے 155 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین خان 22688 ووٹ لےکر سب سے آگے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محمد کفیل احمد 14322 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 10302 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کی خراب کارکردگی اور حلقے میں جے یو آئی (ف) کا اثر رسوخ زیادہ ہونے کے باعث اس سیٹ پر جے یو آئی (ف) کے امیدوار کی جیت یقینی سمجھی جا رہی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved