مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی چودھری برداران سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ چوہدری برادران نے شہباز کو (ق) لیگ جوائن کرنیکی دعوت دی۔شہباز شریف نے بھی (ق) لیگ جوائن کرنے بارے سنجیدگی سے سوچنے کا کہا ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ویسے (ق) میں کم از کم (ن) سے زیادہ عزت ملے گی، یہاں تو بیچارے صرف پاؤں پڑنے کے لئے رکھے گئے ہیں، کبھی سیاسی مخالفوں کے اور کبھی اپنوں کے۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق
چوہدری برادران نے شہباز شریف کو مسلم لیگ ق جوائن کرنے کی دعوت دی ہے
شہباز شریف نے بھی سنجیدگی سے سوچنے کا کہا ہے
ویسے ق میں کم از کم ن سے زیادہ عزت ملے گی
یہاں تو بیچارے صرف پاؤں پڑنے کے لئے رکھے گئے ہیں
کبھی سیاسی مخالفوں کے اور کبھی اپنوں کے
😂🤣😅— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 13, 2022