جے یو آئی کو بڑےمارجن سے شکست ،پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور میئر منتخب

14  فروری‬‮  2022

میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔

غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق عمر امین نے 63 ہزار 753 ووٹ لئے جبکہ جے یو آئی کے کفیل احمد نے 38 ہزار 891 ووٹ لئے۔ اس طرح وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین نے 24 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved