فاسٹ بولر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے ویلنٹائن ڈے پر ملنے والے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اس خوبصورت تحفے کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی، اور ساتھ شکریہ میری محبت کا کیپشن بھی دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی لگائی گئی تصویر میں لال اور سفید گلابوں کا گلدستہ دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی موجود ہے۔
اہم شاہین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس دن انہیں یہ تحفہ کس کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔
کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری پر تحفے کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہے۔
یاد رہے شاہین شاہ آفریدی، پاکستان کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کرنے جا رہے ہیں، جس کی تصدیق دونوں خاندانوں کی طرف سے گزشتہ سال کی گئی تھی۔