طلبہ کیلئے خوشخبری، بڑی پریشانی حل ہوگئی

21  اکتوبر‬‮  2021

پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کالجوں میں داخلوں کے لئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے 720 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے، فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لئے طلباء گھر بیٹھے آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔آن لائن ایڈمشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ لاہور کے 54 سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے بھی آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پی آئی ٹی بی  نے وضع کیا ہے کہ اس سال پہلی مرتبہ بیچلرز ڈگری پروگرامز  کے لئے بھی درخواستیں آن لائن وصول کی جا رہی ہیں، طلباء ویب سائٹ سے منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔

 واضح رہے اس سے قبل پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلی سے پانچویں جماعت کیلئے ناظرہ قرآن پاک کی منظوری دی تھی، اس سلسلہ میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کردیا گیا تھا۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ آئندہ پہلی سے پانچویں جماعت تک تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم دی جائیگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved