پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگ ہیں،سیاسی ملاقاتیں کرناہماراکام ہے، تحریک انصاف کو گھبرانانہیں چاہیے۔
ق لیگ اوراپوزیشن کی ملاقاتیں،مونس الہیٰ نے حکومت کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہےکہ آج کل سیاسی ماحول عجیب سا بنا ہوا ہے، تماشہ چل رہاہے، سیاسی لوگ ہیں،سیاسی ملاقاتیں کرناہماراکام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتےاورنبھاتےہیں، عمران خان سے تعلق نبھانے کیلئے بنایا ہے، پی ٹی آئی والوں کوتگڑے طریقےسےکہہ دیں گھبرانانہیں۔مونس الہیٰ نے کہاکہ عنقریب کابینہ میں کالا باغ ڈیم کا پروپوزل لیکرجائیں گے،ڈیم کا پرو پوزل وزیراعظم کی اجازت سے کابینہ میں لے کر جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے مزید کہاکہ گھرآنےوالوں کوویلکم کرناہماراکام ہے۔گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات ہوئی۔