وفاقی حکومت نے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 12 ہزار دی جانے والی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس کفالت پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یکم فروری 2022ء سے احساس کفالت پروگرام کی رقم 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کر دی گئی ہے۔
احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹوں کیلیئے میرا ویڈیو پیغام، سخت کاروائی کا اعلان:
یکم فروری سے احساس کے پیسے12ہزار سے بڑھا کر13ہزار کر دیئے گئے ہیں۔ اہل خواتین اب کفالت کے پیسے لینے جائیں تو گن کر 13ہزار لیں۔اگر کسی نے پیسے کاٹے تو حکومت ان سے سختی سے نمٹے گی۔ pic.twitter.com/oMHQiF01Sx— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) February 14, 2022
دوسری جانب انہوں نے احساس کفالت پروگرام کی پیسوں سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹس کے خلاف بھی سخت کاروائی کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ بینکس، ایجنٹس اور نامزد دکاندار احساس کفالت کی صارفین کو دی جانے والی رقم سے کٹوتی کرنے کے مجاز نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آپ جب بھی اپنی رقم لینے جائیں تو 13 ہزار گن کر پوری رقم لیں۔