(ن) لیگ کا لانگ مارچ میں میاں نواز شریف کی شرکت کا عندیہ

21  اکتوبر‬‮  2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے کل صوبے میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں مندر چوک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں مال روڈ پر شاہد خاقان عباسی کی زیرِ قیادت احتجاج ہوگا، جھنگ میں وقار ایوب چوک میں احتجاج ہوگا، قصور میں شہباز خاں روڈ پر ڈیرہ میاں وسیم اختر شیخ پر احتجاج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس  کا انعقاد صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤ ن میں ہوا جس میں ایم این ایز،  ایم پی ایز،  ٹکٹ ہولڈرز اور  عہدیداران سمیت اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت مخالف اتحاد (پی ڈی ایم ) قیادت کے فیصلے کی رو سے ہم نے پنجاب میں جمعہ کے روز احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اگر لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم نواز یا شہباز شریف قیادت کریں گے جب کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچا تو نواز شریف بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved