شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

14  فروری‬‮  2022

شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خودکش حملہ آورنے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کیلئے  اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور ہینڈ گرینیڈ حملے کی بھی کوشش کی۔ فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی ہے جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں بھی  برآمد کی گئی ہیں۔

مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسزکی فوری جوابی کارروائی کوسراہتے ہوئے دہشت گردی کےخاتمےکیلئے پاک فوج کی مسلسل  حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved