عیسائی لڑکی سے شادی پر تنقید کا سامنا، اداکار حسن احمد نے بھی خاموشی توڑ دی

14  فروری‬‮  2022

اداکار حسن احمد نے عیسائی مذہب کی لڑکی سے شادی کرنے کے پر تنقید کا جواب دیا ہے۔

غیر ملکی جریدے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار حسن احمد کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 13 برس گزر چکے، لیکن اب بھی لوگ مجھ سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ آپ کی شادی جائز کیسے ہے، انہیں یہ بات کون سمجھائے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی چند برسوں میں تو میرے لئے بہت مشکل تھا، ہر کوئی مجھ سے میری شادی کے متعلق ہی سوال کرتا تھا۔ مجھے میری فیملی کی جانب سے بھی کافی تنقید کا سامنا رہا جو اب ذرا کم ہو گئی ہے۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ مجھے بھی ابتدا میں اپنے خاندان سمیت دیگر افراد کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ بطور عیسائی خاتون مجھے معاشرے میں کبھی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ حسن جے گھر والے ان پر تنقید کرتے تھے، لیکن مجھے انہوں نے جلد اپنی فیملی کا حصہ تسلیم کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار حسن احمد اور اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے 2009ء میں شادی کر لی تھی، اب ان کے 2 بچے ہیں، جن کے متعلق سنیتا کا کہنا ہے کہ ہم نے ابتدائی روز میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ہمارے بچے مسلمان ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved