ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 19 زخمی

15  فروری‬‮  2022

ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس سے 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ۔

 ڈی آئی خان کی سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغی کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب جماعت سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، شدید زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ گاڑی میں سوار مسافروں کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved