نوابشاہ میں انتظامیہ سے بھنڈ برادری کے مذاکرات کامیاب ہونے پر جاں بحق 5 افراد کی نمازے جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کی یقین دہانی پر ورثا نے دھرنا ختم کردیا ہے جبکہ مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کیا گیا۔
ایس ایس پی امیر سعود کا کہنا ہے کہ ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ عابد زرداری اور محسن زرداری کو جلد گرفتار کیا جائے گا جبکہ مظاہرین کے مطالبے پر زمین سے قبضہ خالی کرالیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نواب شاہ کے علاقے مرزا پور میں زمین کے تنازع پرفائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت پر بھنڈ برادری نے لاشوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا تھا۔
نوابشاہ میں زرداری برادری کے خلاف بھنڈ برادری کا 3 روز سے جاری دھرنا ختم
15
فروری 2022
![](http://sabirshakir.com/wp-content/uploads/2022/02/ban.jpg)