عرب فوجی اتحاد کے حملے، ایران کے حمایت یافتہ 82 حوثی جنگجو ہلاک

21  اکتوبر‬‮  2021

عرب فوجی  اتحاد نے یمن کے شہر مآرب اور اس کے نواحی علاقوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف زمینی اور فضائی حملے مسلسل دوسرے ہفتے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ، تازہ فضائی حملوں میں 82 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ترجمان عرب فوجی  اتحاد کے مطابق گذشتہ دس روز سے جاری فوجی کارروائیوں میں اب تک مجموعی طورپر 1300 کے قریب حوثی جنگجو ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مآرب  یمن  حکومت کی عمل داری میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانے والا واحد صوبہ ہے۔

اس سے قبل عرب فوجی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ضلع العبدیہ میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف فضائی بمباری کی ہے۔فوجی عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں صوبہ مآرب کے علاقوں الجوبہ اور القصرا میں کارروائیوں میں حوثیوں کی 11 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اوران حملوں 82 دہشت گرد عناصر ہلاک ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved