وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی جسے کامیابی سمجھتا ہوں۔
ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آسانی پیدا کر رہے ہیں، ایف بی آر بھی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاناہوگا، راست ایپ سےعام آدمی موبائل کے ذریعے ٹرانزیکشن کرے گا، راست ایپ سےعام آدمی کیلئےآسانی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بہت بڑی آبادی کا لائف اسٹائل اچھا لیکن ٹیکس صفر ہے، بہت سے گھروں میں گاڑیاں کھڑی ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے۔انہوں نے کہاکہ 22 کروڑمیں سےصرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتےہیں، ہمارے پاس لوگوں کا ڈیٹا بڑی تیزی سےآرہاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کورقم بجھو ا نے میں مشکلات پیش آتی ہیں،دنیا میں سب سےکم سیونگ ریٹ پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے بعد دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، ورلڈ بینک رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی، رپورٹ کےمطابق کے پی میں سب سے تیزی سےغربت کم ہوئی، خیبر پختونخوا میں غربت کم کرنےکی وجہ سےدوبارہ ووٹ ملے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث امیر ملکوں میں بھی غربت بڑھی ، غریب پسا ہے۔