نیویارک میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے احتجاج

21  اکتوبر‬‮  2021

امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر درجنوں افراد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں درجنوں مظاہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پاکستانی نیوروسائنسدان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا شکار قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکومت سے ان کی فوری رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مظاہرین نے بینرز اور تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں۔ انہوں نے امریکا میں طویل عرصے سے قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی تشویش ناک صورتحال کی مذمت کی۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے چند روز قبل عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔

یاد رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین کمسن بچوں کے ہمراہ 2003 میں پاکستان سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھیں جس کے بعد ان کی موجودگی کا انکشاف افغانستان میں بگرام کے امریکی فوجی اڈے میں ہوا تھا۔

سال 2010 میں ایک امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی فوجی پر حملے کے جرم سمیت سات مختلف الزامات میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بندوق چلانے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی ایسا جرم کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved