فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

15  فروری‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے اپنی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

فیصل واؤڈا نے ہائیکورٹ میں وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نا اہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہ تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر فیصل واڈا کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

فیصل واوڈا نے درخواست میں الیکشن کمیشن، پی پی رہنما قادر خان مندوخیل اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، الیکشن کمیشن  نااہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہیں تھا لیکن پھر بھی مجھے نااہل قرار دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ڈیکلریشن کے لیے ٹرائل کا ہونا ضروری ہے اس لیے الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved