آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسا کیا ہوا کہ وفاقی وزیر اعجاز شاہ آبدیدہ ہو گئے؟

15  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ آج کابینہ اجلاس میں آبدیدہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزراء نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف جاری مہم اور ٹرینڈ پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ جذباتی ہو کر آبدیدہ ہو گئے، اور کہا کہ میں بھی انٹیلی جنس بیورو )آئی بی( کا سربراہ رہا ہوں، لیکن کبھی بھی وزیراعظم کی کردار کشی کیلئے ایسی مہم نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی پر ذاتی حملے کسی تہذیب یافتہ معاشرے میں نہیں ہو سکتے۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اورفیملی پر ذاتی حملےکسی تہذیب یافتہ معاشرے کےعکاس نہیں۔ اس موقع پر دیگر وزراء نے بھی سوشل میڈیا کے خلاف سخت قوانین کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے بھی غیر مناسب ٹرینڈز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم منصوبے کا معاملہ وفاقی کابینہ کےسامنے رکھا اور تجویز دی کہ کالاباغ ڈیم پر کمیٹی بنائی جائے۔ وفاقی وزراء نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، وہاں کالاباغ ڈیم کی پہلے ہی مخالفت پائی جاتی ہے، کمیٹی بنانے کیلئے یہ وقت مناسب نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved