آسمان سے بڑی تعداد میں مردہ پرندے گرنے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

15  فروری‬‮  2022

آسمان سے اچانک مردہ پرندے گرنے کے واقعے نے شہریوں اور ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے شمالی شہر کواؤ تیموک میں پیش آیا، جہاں اچانک متعدد پرندے مردہ حالت میں زمین پر گرنے لگے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری جب صبح اٹھے تو سیاہ رنگ کے پرندوں کو غول کو زمین پر گرتا دیکھ کر خوفزہ ہو گئے۔ میکسیکو کی ریاست چی ہواوا میں ان پرندوں کے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے وحشت پھیلا رکھی ہے، کیونکہ فوٹیج میں پرندوں کو مکانات اور سڑک پر سیاہ چادر کی طرح گرتے دیکھا جاسکتا ہے جو ایک انتہائی  تیز عمل تھا۔

دوسری جانب ماہرین بھی اس کے متعلق کوئی مدلل جواب نہیں دے پا رہے، کچھ ماہرین کے مطابق ان مردہ پرندوں  پر شکاری پرندوں نے حملہ کیا ہے، جس کے باعث وہ تیزی سے نیچے آئے ہیں۔

پرندوں پر تحقیقی  کے ایک اور ممتاز ماہر کا کہنا ہے کہ یہ حساس پرندے شہر کی فضائی آلودگی سے ہلاک ہوئے ہیں کیونکہ وہ اس کے عادی نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ  سردیوں میں لکڑی کا دھواں، کیڑے مار ادویات کا استعمال اور گاڑیوں کا دھواں گویا فضا میں جم سا گیا ہے جس سے ان پرندوں کی اجتماعی موت واقع ہوئی ہے۔

چند ماہرین نے ان کی موت کا سبب 5 جی ٹیکنالوجی کو قرار دیا ہے، تو چند ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سارے پرندے ہائی وولٹیج کی الیکٹرک لائنوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی سیاستدان میٹ شیلپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ان پرندوں کی اموات کی وجہ جاننے کیلئے ماہرین سے رابطہ کیا ہے اور  وہ جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ پرندوں کی ہلاکت کا اسی قسم کا واقعہ دسمبر 2019ء کو اینجلسے میں سامنے آیا تھا جہاں 225 پرندے ایسے ہی گر کر ہلاک ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved