صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ماں بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے ایک گھر سے 45 سالہ بشریٰ اور اس کی 20 سالہ بیٹی ثنا کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مبارک نامی شخص نے رشتے کے تنازع پر ماں بیٹی کا قتل کیا اور فرار ہوگیا۔اندوہناک قتل کی خبر ملنے پر پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور قاتل کی فوری گرفتاری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور شبہ ہے کہ قتل رشتہ کے تنازع پر ہوئے۔ پولیس اورفارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دی گئیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہدرہ میں ماں بیٹی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدار نے پولیس حکام کو جلد ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
لاہور میں ماں بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا،وجہ کیا تھی؟
16
فروری 2022
![](http://sabirshakir.com/wp-content/uploads/2022/02/kat.jpg)