شوٹنگ کے دوران گن سے حقیقت میں گولی چل گئی، خاتون ہلاک

22  اکتوبر‬‮  2021

مشہور ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون سے فلم کے سیٹ پر گولی چلنے سے خاتون ہلاک اور ہدایت کار زخمی ہوگیا۔

ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم اس دوران حادثاتی طور پر ان سے فلموں میں استعمال ہونے والی گن سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود خاتون کیمراویمن اور ہدایت کار زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 42 سالہ ہیلینا ہِچنس کے نام سے ہوئی ہے جو کیمراویمن ہیں جب کہ فلم کے ہدایت کار جول سوزا مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں، واقعہ کے بعد 63 سالہ امریکی اداکار نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے تاہم ابھی تک مقدمہ میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ الیک بالڈون امریکی اداکار و پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ کامیڈین بھی ہیں تاہم اس فلم میں وہ بحیثیت نہ صرف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں بلکہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved