پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہری واٹس ایپ سے 03342874287 پر فری میسیج کرسکیں گے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر تمام میسیجز بغیر چارجز کے بھیجے جاسکیں گے اور شہری تمام سروسز حاصل کرسکیں گے۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے شہری انگریزی اور اردو زبانوں میں سروسز حاصل کرسکتے ہیں، ہم جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا کہ یہ نظام شہریوں کو انتہائی آسانی سے پولیس خدمات تک رسائی کے قابل بناتا ہے، شہری اپنی مطلوبہ خدمات تک رسائی کے لیے فراہم کردہ مینو سے ہی متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں گے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ سروس انفرادی مسیج،ویڈیو،تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دے سکتی۔
انہوں نے مزہد کہ شہری آن لائن شکایات اور کرائم رپورٹنگ کے لئے آپشن نمبر 4 کا انتخاب کریں گے۔