نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جارہی ہے، وزیراعظم

16  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مستردشدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ بڑی تعداد میں مستردشدہ ووٹوں کے مسئلے کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں۔2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا مخالف ووٹوں کو مسترد کرکے انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے، یہی وہ وجوہات ہیں کہ اسٹیٹس کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی مخالفت کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved