محسن بیگ گرفتار، دوران گرفتاری ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ، اہلکار زخمی

16  فروری‬‮  2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وفاقی وزیر، حکومت اور وزیراعظم پر تنقید کرنے والے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔ مراد سعید کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔

محسن بیگ کی جانب سے بٹ مارنے پر پولیس اہلکار زخمی ہوا ، حراست میں لئے جاتے وقت محسن بیگ کے ہاتھ میں پستول دیکھا جاسکتا ہے جبکہ محسن بیگ کے بیٹے کی جانب سے بھی مزاحمت کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر گئی، دوران گرفتاری ایف آئی اے کی ٹیم سےمزاحمت ہوئی ، ملزم نے فائرنگ کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کے بیٹے کوحراست میں لینے کے لیے ٹیم گھر میں داخل ہوگئی ہے ، سرکاری ٹیم پر حملے کے الزام میں بیٹے کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے محسن بیگ کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیاگیا ہے تاہم محسن بیگ کا بیٹا گھر سے فرار ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved