وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اورسیاسی امور پر تبادلہ خیال

16  فروری‬‮  2022

وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کی، جس میں عثمان بزدار نے صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے صوبے کے سیاسی اورانتظامی امورپربریفنگ دی۔وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کولاہورکے میگا پروجیکٹ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے بارے میں بریفنگ دی اوروزیراعظم کوایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پروزیراعلی پنجاب کوشاباش دی اورمنصوبوں کی سخت مانٹرینگ کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے تحت سہولیات حکومت پنجاب کا بہترین قدم ہے۔

آئی جی پنجاب  اورچیف سیکریٹری بھی وزیراعظم سے ملاقات میں شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے خانیوال واقعہ میں ہونے والی گرفتاریوں سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved