انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صحافی محسن بیگ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

16  فروری‬‮  2022

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی محسن بیگ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے مواصلات کی درخواست پر ایف آئی اے کے اہلکار  صحافی محسن بیگ کو آج گرفتار کرنے اسلام آباد میں موجود ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو ایف آئی اے کے مطابق گرفتاری کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مزاحمت کی گئی  اور ملزم نے فائرنگ کی، جس سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

بعد ازاں صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کے اہلکاروں پر تشدد کی وجہ سے محسن بیگ پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران صحافی  محسن بیگ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے موکل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست کی، لیکن سرکاری وکیل نے اس استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی معاملے کی تحقیقات ہونی ہیں۔

عدالت نے محسن بیگ کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved