نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے جائزے کیلئے اٹارنی جنرل کا نوازشریف کے ڈاکٹر کو خط

16  فروری‬‮  2022

اٹارنی جنرل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط لکھ دیا ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان نے لندن ہائی کمیشن کے ذریعے لکھے گئے خط میں کہا ہے  کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹرز کب آپ سے مل کر نواز شریف  کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ خط کے متن کے مطابق نوازشریف کے معالج کو کہا گیا ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز کی آپ سے ملاقات 22 فروری سے 13 مارچ کے دوران طے کی جاسکتی ہے اور ملاقات کی تاریخ سے چار روز قبل آپ ہمیں آگاہ کردیں۔

خط میںبتایا گیا ہے  کہ یہ کارروائی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے حلف نامے  کی روشنی میں کی جارہی ہے۔ پاکستان کے نامزد کردہ ڈاکٹر آپ سے مل کر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں، جو نواز شریف کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، کیونکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لئے بغیر پاکستانی ڈاکٹرز کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔

یاد رہے کہ یکم فروری 2022ء کو لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی جمع کرائی جانے والی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں دل کی انجیو گرافی کے بعد مکمل صحتیاب ہونے تک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق انہیں اس صورتحال میں کورونا کا مرض لاحق ہونے کی صورت میں سانس کا مسئلہ ہو سکتا ہے، جس کے باعث ان کی موت واقع ہو سکتی ہے، ڈاکٹر فیاض شال کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاج کے بغیر پاکستان جا کر قید تنہائی کاٹنااور بیوی کے انتقال کا صدمہ ان کے دل کے مرض کو بڑھا سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved