پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

16  فروری‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، خانیوال، لیہہ اور وہاڑی میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ بہاولپور ،ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved