بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

16  فروری‬‮  2022

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں بلیدا کے قریب انجیرکا رینج کے علاقے میں دہشت گردوں کی ٹھکانے میں موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بیرونی مددیافتہ امن کے دشمنوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوانوں نے جب علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائر کھول دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved