اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نو تا دس مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔
اس دورے سے قبل صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سادات اونال سولہ تا سترہ فروری کے دوران فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کیے لیے جانے والا ترک وفد بعد ازاں اسرائیلی حکام کے ساتھ صدر ہرزوگ کے دورے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
دوسری جانب اسرائیل کے بعض وزرا بھی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کی غرض سے گیارہ تا تیرہ مارچ کے درمیان ترکی کا دورہ کریں گے۔
صدر ایردوان نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی دوبارہ بحالی سے متعلق خفیہ ایجنسیوں کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں سے مذاکرات کے آغاز کا عندیہ ملا تھا۔
ادھر ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کے دورے میں توانائی تعاون پر بات ہوسکتی ہے۔
ترک وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ترکی اسرائیل سے صلح کیلئے فلسطینیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔