مسلم لیگ (ق) کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

16  فروری‬‮  2022

مسلم لیگ (ق)  نےقیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوا جبکہ اس ہی موقعے پر ارکان اسمبلی نے امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

ق لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت غریب آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور اگر عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved